چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:08

چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) چینی کی قیمت 8روپے سے 10روپے تک اضافے سے 148روپے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ 2ہفتوں کے دوران ایک کلو چینی کی قیمت میں 4روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت 138روپے سے بڑھ کر 142روپے ہو گئی ہے ۔