ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع سرگودہا کی 8 مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے تخمینہ میں ردوبدل کی منظوری دیدی

اتوار 21 اپریل 2024 15:05

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نیضلع سرگودہا کی 8 مختلف سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے تخمینہ میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع سرگودھا کی 8 سڑکوں کی تعمیر ومرمت گجرات روڈ سے آبادی شیر محمد والا،اللہ بخش والا براستہ آبادی عطا آباد کل لمبائی ساڈھے تین کلومیٹر ، تعمیر ومرمت سٹرک سردار پور روڈ سے چک نمبر 15 شمالی ڈرین کے ساتھ لمبائی تقریباً ساڈھے تین کلومیٹر،تعمیر ومرمت سٹرک پرانا بھلوال سے چک10 شمالی براستہ چک11 شمالی ،چک10 شمالی راجباہ مٹھہ لک کل لمبائی پانچ کلومیٹر، پرانا سیٹلائٹ ٹا?ن بلاک نمبر اے، بی ،سی اور ڈی لمبائی تقریباً اڑھائی کلومیٹر ، میاں دا بنہ روڈ سے کلس شریف براستہ چک سیدا لمبائی 7 کلومیٹر ، شاہدرہ سے دھیوال براستہ کوٹ موسی لمبائی 7 کلومیٹر اور چک 104 شمالی سے کوٹ امیر لمبائی 4.70 کلومیٹر کے تخمینہ میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :