حاجی محمد صادق سنجرانی نے حالیہ بارشوں میں بروقت اقدام اٹھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں،میر نور علی خان سنجرانی

اتوار 21 اپریل 2024 18:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد صادق سنجرانی نے حالیہ بارشوں میں بروقت اقدام اٹھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں،رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر خان پینل متاثرین کی بحالی میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔خان پینل کے سینئر رہنما میر نور علی خان سنجرانی،خان پینل کے سینئر رہنما میر نور علی خان سنجرانی نے اپنے پریس ریلیز میں رکن صوبائی اسمبلی سابق چیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی کی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے چاغی میں نقصانات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے امدادی کام شروع کی جو تاریخ میں پہلی بار ایسا ملا ہے کہ طوفانی بارشوں کے 12 گھنٹے کے اندر اندر خان پینل کے رضا کار اور انتظامیہ نے متاثرین کی امداد اور بحالی پر کام شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے عوام نے ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔ کہ پہلی بار بلا تفریق امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے اور رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر خان پینل کے کارکنوں نے دن رات انتظامیہ کے ساتھ لوگوں کو ریلیف دینے پر لگے ہوئے ہیں رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی کا مسلسل رابطے میں رہنا اور چیئرمین عبدالودد خان سنجرانی اور وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یارمحمدزئی کو ان علاقوں کے دورے اور امدادی کاموں کی نگرانی کرنا عوام دوستی اور عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔

رہبر چاغی نے کبھی چاغی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔ چاغی میں پہلی بار چیئرمین اور وائس چیئرمین نے چاغی،پدگ، چھتر،چارسر آمین آباد لشکر اب،زیارت بلانوش دوگنان میں آمدادی کاموں کی نگرانی کی اور لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔ سردست حل ہونے والے شکایات اسی جگہ حل کیا جارہا ہے۔ایم پی اے چاغی صادق سنجرانی اور رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر امدادی کام اور سروے جاری ہے اور حفاظتی بندات کیلئے ایم ایم ڈی کے بلڈوزر متاثرہ علاقوں میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔