پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی ناقص حکمت عملی پاسپورٹوں کا مسلہماہ گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ھو سکا،سائلین کافوری حل کرنے کا مطالبہ

پاسپورٹوں فیسوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے بھی وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر،لوگ عمریاور حج کی سعادت سے محروم ہو گئے ہیں ٓ پاسپورٹوں میں تاخیر اور وقت پر نہ ملنا ان کی ناقص کارکردگی کی منہ بولتا ثبوت ہیں۔سائلین

اتوار 21 اپریل 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی ناقص حکمت عملی پاسپورٹوں کا مسلہماہ گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ھو سکا،سائلین کافوری حل کرنے کا مطالبہ، پاسپورٹوں فیسوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے بھی وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر،لوگ عمریاور حج کی سعادت سے محروم ہو گئے ہیں،جبکہ اس اقدام سے کئی افراد مذہبی فریضہ ادا کرنے سے محروم ہو رہے ہیں حکومت سے فور ی اقدام لینے کا مطالبہوزیر داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے تاخیری پاسپورٹوں کا مسلئہ 9 ماہ گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ھو سکا جس کی وجہ سے بیک اپ پاسپورٹس لاکھوں میں پہنچ گئے جبکہ پاسپورٹوں فیسوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے بھی وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف لوگ عمریاور حج کی سعادت سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ دفتروں میں لڑائی جھگڑے بھی روزانہ کا معمول بن چکا ہیں حیات آباد پاسپورٹ آفس کو آئے ھوئے سائلین نے بتایا کہ فیسوں میں اضافے کے باوجود وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا کہا کا انصاف ہیں وزیر داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو چاہیے کہ اس مسلئے کو فوری طور پر حل کریں کیونکہ پہلے ارجنٹ پاسپورٹ 4 دنوں میں اور نارمل 15 دنوں میں ملتا تھا جبکہ اب بات مہینوں تک پہنچ گئی انھوں نے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ھوئے کہا ہیں کہ پاسپورٹوں میں تاخیر اور وقت پر نہ ملنا ان کی ناقص کارکردگی کی منہ بولتا ثبوت ہیں

متعلقہ عنوان :