فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں

پیر 22 اپریل 2024 11:50

فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو جا پہنچی غریب آدمی کیلئے مرغی کا گوشت ہی تھا جو غریب کے دسترخوان کی زینت بنتا تھا آج وہ بھی غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا ہے مرغی کا گوشت 750 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے مرغی کا ہی گوشت خرید سکتا تھا جبکہ بکرے اور گائے کا گوشت ویسے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے اب مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مرغی کے گوشت پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بجائے منافع خوروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی بدولت مرغی کے گوشت فروخت کرنے والوں نے اپنی مان مانی کے قمتیں مقرر کی ہوئی ہیں اپنی مرضی کی قمیتوں میں گوشت فروخت کیا جانے لگا پرائز کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ من مانی قیمتوں میں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں میں کمی آسکے تاکہ غریب کے دسترخوان پر بھی گوشت کی ڈش نمایاں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :