انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
پیر 22 اپریل 2024 22:26
(جاری ہے)
گڈیسن پارک لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔
ایورٹن کی طرف سے ادریسہ گوئے اور ڈوائٹ میک نیل نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹن ولا اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ ولا پارک برمنگھم کے مقام پر کھیلا گیاجس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بورن مائوتھ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ آسٹن ولا کی طرف سے مورگن راجرزنے 45ویں، موسی ڈیبی نے 57 ویں اور لیون بیلی78 ویں منٹ پر ایک ایک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔بورن مائوتھ کی طرف سے واحد گول 31 ویں منٹ پر ڈومینک سولانکینے سکور کیا۔سیلہرسٹ پارک لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس اورویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے پچھاڑ دیا۔کرسٹل پیلس کے جین فلپ میٹیٹا نے دوجبکہ مائیکل اولیس، ایبریچی ایز،ایمرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی طرف سے مائیکل انتونیو اور ڈین ہینڈرسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔کریون کاٹیج لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں لیورپول اور فلہم کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں لیورپول کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔لیورپول کی طرف سے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ،ڈیوگو جوٹا اور ریان گریونبرچ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ فلہم کی طرف سے واحد گول ٹموتھی کاسٹگن نے سکور کیامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.