سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

آگ کے شعلے دور تک دکھائی دیئے،ریسکیو آپریشن میں 7 گاڑیوں نے حصہ لیا

منگل 23 اپریل 2024 12:38

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکریپ کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون لنک روڈ پر واقع سکریپ کے گودام میں پیش آیا جہاں گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے دور تک دکھائی دیئے۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں 7 گاڑیوں نے حصہ لیا، عملے نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :