چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

منگل 23 اپریل 2024 16:13

چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور لیگ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا اور لیگ کی ونر ٹیم کو تین لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال فٹ بال لیگ کروانے کا مقصد چترال میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ چترال میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :