یو اے ای کی فلاحی کاموں کے حوالے سے خدمات مثالی ہیں،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

منگل 23 اپریل 2024 22:40

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز نے شیخ زید ہسپتال میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مکمل ہونے والے کارڈیک کیئرسنٹر کا دورہ کرتے ہوئے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ایم ایس ڈاکٹر عمران احمد و دیگر کے ہمراہ شیخ زید کارڈیک کیئر سنٹر میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعدد فلاحی منصوبوں کے قیام و تکمیل کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ امراض قلب کے شعبہ میں ماہر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور تکنیکی سٹاف کی تعیناتی کے لئے ضلعی انتظامیہ ہسپتال کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں اعلیٰ سطح پر کارڈیک کیئر سنٹرز میں سٹاف کی ہسپتال انتظامیہ کی ڈیمانڈ کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے ہسپتال کے دیگر زیر تعمیر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔\378

متعلقہ عنوان :