سینیئر فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت کا سمبڑیال کے مختلف علاقوں کا دورہِ،گندم کی باقیات کو آگ نہ لگانے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 11:47

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سینئر فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہِ کیا اور کسانوں کو گندم کی باقیات کو آگ نہ لگانے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائی جائے ورنہ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔