پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار ادویات پائی جاتی ہیں،رپورٹ

بدھ 24 اپریل 2024 12:03

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء)مقبول سبزیاں یا پھل جیسے اسٹرابیری، سبز پھلیاں، شملہ مرچ، بلیو بیری اور آلو وغیرہ میں کیڑے مار دوا کے اثرات زیادہ سطح میں موجود ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مصنفین کا نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ خاص طور پر سبز پھلیوں میں ایک ایسی کیڑے مار دوا استعمال کی جاتی ہے جسے 10سالوں سے بھی زیادہ عرصے تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتہائی آلودہ پھلوں میں زیادہ تر اسٹرابیری ہیں خاص طور پر منجمد کی گئی۔ سی این این کی بھی ایک رپورٹ محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کی تصدیق کرتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابیری میں کیڑے مار دوا کے زیادہ تناسب کی وجہ یہ ہے کہ وہ زمین پر نیچے اگتی ہیں اور اس وجہ سے کیڑوں کے لئے زیادہ قابل رسائی ہیں۔اسٹرابیری اکثر کیڑے مار ادویات سے آلودہ سبزیوں اور پھلوں میں سرفہرست دکھائی دیتی ہے۔