جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 12:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ نے 2رکنی وفد کے ہمراہ الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسرا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان الحمرا کے مطابق ملاقات میں الحمرا اور جاپانی سفارتخانے نے مل کر نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نے کہا کہ اپنی ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لئے الحمرا خوبصورت جگہ ہے،جاپانی ثقافتی قونصلر نے ہماری ثقافت کو سراہا ہے،ہم اپنی ماضی کی اچھی روایات کو آگے بڑھائیں گے۔