ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 12:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عکاشہ رسول نے خصوصی افراد کو درپیش مختلف مسائل اور انکے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے اگاہ کیا جس میں ڈیلی ویجز افراد باہم معذوری کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے دریش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ خصوصی افراد کو سہولیات مہیا کرنے اور انہیں درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عکاشہ رسول،سید علی طاہر شیرازی،امجد علی ڈھکو،رائے تصور حسین،ضیاء،سید محمد عباس،سوشل آفیسرز، خصوصی افراد کے فوکل پرسنز اور این جی اوز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔\378