ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے

ہمارے پاس ایران میں تنصیبات تک رسائی کی ضمانت دینے کے لیے ضروری نہیں ،رافیل گروسی

بدھ 24 اپریل 2024 13:29

ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) بین الاقوامی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے قریب ہے جس پر عالمی توانائی ایجنسی کو تشویش ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورینیم کی افزودگی اور ایران کی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کی رسائی کی کمی نے اس کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

گروسی نے کہا کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے کافی افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں کی دوری پر دور ہے۔انہوں نے مزید کہا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایران کے پاس اس عرصے کے دوران ایٹمی ہتھیار ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے وضاحت کی کہ اگرچہ یورینیم کی افزودگی کو فوجی سطح تک پہنچانا ایک تشویشناک بات ہے لیکن اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ ایران کے پاس اس وقت جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

گروسی نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کے اہداف واضح نہیں ہیں اور صرف قیاس کیا جا سکتا ہے۔قابل ذکرہے کہ ایرانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہتھا کہ اگر معاہدے کے تمام فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے واپس آجائیں تو جوہری معاہدے کی پاسداری کے لیے تیار ہیں۔گروسی نے کہا کہ ایجنسی کے پاس ایران میں تنصیبات تک رسائی کی ضمانت دینے کے لیے ضروری نہیں ہے۔ اس سے اس کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :