ضلع مٹیاری میں بچوں کو حفاظتی ٹیکوں لگانے کی مہم کا افتتاح

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ضلع مٹیاری میں بچوں کو حفاظتی ٹیکوں لگانے کی مہم کا افتتاح ہو گیا۔ پیدائش سے 2 سال تک کے عمر کے بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا افتتاح تعلقہ ہسپتال مٹیاری میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کیا جبکہ حفاظتی ٹیکوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی کی بھی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نذیر ملاح، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر بابر حسین اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے کہا کہ بچے ہمارے لیے سب سے اہم ہیں، صحت مند بچہ ہی مستقبل کا معمار ہے، 12 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 24 اپریل سے 30 اپریل تک پیدائش سے 2 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ انہوں نے میڈیا اور سول سوسائٹی پر بھی زور دیا کہ وہ مہم کے دوران عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :