جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کا الحمراء کا دورہ

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے وفد کا خیرمقدم کیا

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے وفد کا خیرمقدم کیا۔جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ کی اپنے دورکنی وفد کے ہمراہ سربرہ الحمراء سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں الحمراء ،ْ جاپانی ایمبیسی کے ساتھ مل نمائش سجانے کا فیصلہ ہوا۔ جاپانی ثقافتی قونصلر تکانہ نے اس موقع پر کہا کہ اپنی ثقافتی اقدار کو اُجاگر کرنے کے لئے الحمراء خوبصورت جگہ ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے کہا کہ دُنیا بھر کے ثقافت کو خوش آمدید کہنا ہماری ترجیح ہے،ماضی کی اچھی روایات کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :