ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) ایبٹ آباد میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کیلئے انٹرویو 2 سے 4 مئی کو ہو گا

بدھ 24 اپریل 2024 14:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) ایبٹ آباد میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کیلئے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کے انٹرویو 17 اگست 2022ءسے جمع کروائی گئی درخواستوں پر 2 سے 4 مئی کو دفتر ڈی ای او (زنانہ) میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے ترجمان کے مطابق 17 اگست 2022ءتک موصول درخواستوں پر متعلقہ امیدواروں کو بذریعہ ڈاک کال لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں ایمپلائز سن کوٹہ، معذور کوٹہ، اقلیت کوٹہ اور اوپن میرٹ امیدوار شامل ہیں۔

اگر مقررہ تاریخ سے پہلے کسی امیدوار کو کال لیٹر نہ ملے تو وہ دفتر ڈی ای او زنانہ کی اسٹیبلشمنٹ برانچ سے آ کر وصول کر سکتا ہے، غیر حاضر امیدوار کی بعد میں کوئی اپیل زیر غور نہیں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :