اسسٹنٹ کمشنر کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 14:59

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمٰن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے سٹاف کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع مریضوں کو دی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی جانب سے کہوٹہ شہر میں پرائس چیکنگ کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے نان بھائی تندور اور پٹرول پمپس کو چیک کیا جہاں پر مہنگے داموں اور کم وزن روٹی نان بیچنے والے دکانداروں اور پٹرول، پمپ مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :