ضلعی انتظامیہ خیبر،ایکسائزپولیس اورایف سی کی مشترکہ کارروائی، 200 کنال پرپوست کی کاشت کو تلف کر دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 15:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائزپولیس پشاورکی ضلعی انتظامیہ خیبراورایف سی کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ضلع خیبر کے دوردرازعلاقوں میں 200 کنال پر پوست کی کاشت کو تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرایکسائزکے مطابق ضلع خیبرسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پوست کی کاشت اورمنشیات کی روک تھام کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے۔ڈائریکٹرایکسائز نے بتایا کہ محکمہ ایکسائزمنشیات کی پیداوار، کاروباراورسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جارہا ہے اورمنشیات کےکاروباراورسمگلنگ سے منسلک ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔