ملتان، ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 316افراد کوریسکیو کیا

بدھ 24 اپریل 2024 15:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 316 افرادکوریسکیوکیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں319، شجاع آباد میں 4 اور جلال پور پیر والا میں 7ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی مجموعی تعداد77ہے،ملتان شہر میں 72، شجاع آباد میں 2اور جلال پور پیر والا میں 3 حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 202میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 198جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں دو،دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں جبکہ 15 کرائم اور23متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 316افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں ملتان شہر میں 302،شجاع آباد میں 5 اور جلال پور پیر والا میں 9 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :