متروکہ بورڈ کے سٹاف آفیسر ظفر اقبال کے والد کو سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سٹاف آفیسر ظفر اقبال کے والد کیپٹن(ر) سردار محمد اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ خالد مسجد کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں لواحقین اور ٹرسٹ بورڈ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان،سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، رانا شاہد سلیم،ثنا اللہ خان، عدیل احمد، عامر ہاشمی،شاہد بشیر،عظمی شہزادی،مظہر بخاری، عاشر یونس، امجد الطاف،ندیم دھریجو و دیگر نے ظفر اقبال کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :