شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر عارف والا

بدھ 24 اپریل 2024 16:54

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عارف والا سعدیہ مہر نے کہاکہ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے امتحانی سنٹر میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے، امتحانی مراکز میں نظم وضبط کو برقرار رکھاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے سیکنڈ ائیرکے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں مختلف امتحانی سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کی حاضری ،رولنمبر ز،سلپس اور امتحانی کاپیوں کو چیک کیا۔\378