تعلیم میں نجی شعبے میں اشتراک وقت کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

بدھ 24 اپریل 2024 16:54

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ تعلیم میں نجی شعبے میں اشتراک وقت کی ضرورت ہے، معیاری تعلیم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ خصوصی طور پر سائنس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید سکول آف ایکسیلنس حسن ابدال میں کالج کی طالبات کے لیے نئی بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود ملک، مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن راجہ مظہر حمید، سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر قاضی ظہور الحق، صدر طاہر محمود درانی، کالج کی پرنسپل اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ طالبات کو طلبہ کے ساتھ مقابلے کی فضا پیدا کرنی ہوگی۔ \378

متعلقہ عنوان :