انجیو گرافی کی سہولت 15 سالوں سے دستیاب ہے،ترجمان شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان

بدھ 24 اپریل 2024 17:37

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ترجمان شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹر رانا الیاس احمد نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں انجیو گرافی مشین گذشتہ 15سال سے کام کر رہی ہے اور گذشتہ دنوں کسی فنی خرابی کے باعث مشین نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کا پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری اور ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر نے نوٹس لیتے ہوئے بروقت انجیو گرافی مشین کی مینو فیکچرنگ کمپنی سے رابطہ کیا اور مسلسل کوششوں سے انجیو گرافی کے آلات جرمنی سے منگوائے گئے ہیں جنہیں گذشتہ روز انسٹال کر دیا گیا ہے اور اب شیخ زید ہسپتال میں انجیو گرافی کی سہولت مریضوں کو دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مکمل ہونے والے شیخ زید کارڈیک سنٹر میں بھی جدید انجیو گرافی مشین انسٹال کر دی گئی ہے اور پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر کی کاشوں سے جدید سہولیات سے آراستہ انجیو گرافی کی نئی مشین کو بھی فعال کر دیا گیا ہے اور نئے کارڈک سنٹر میں جدید انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی کا پروسیجر شروع کرتے ہوئے مریضوں کو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔\378