کلیکٹریٹ آف کسٹمز ملتان،ایک سپرنٹنڈ نٹ اور چھ انسپکٹرز کا تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 24 اپریل 2024 18:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کلکٹر کسٹمز ملتان عمران سجاد بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ نے محکمہ کے ایک سپرنٹنڈنٹ اور چھ انسپکٹرز کےتقررو تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ عارف محمود کا ملتان ایئرپورٹ سے جوائنٹ چیک پوسٹ سخی سرورتبادلہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر آصف اقبال کا ملتان ایئرپورٹ سے جوائنٹ چیک پوسٹ غازی گھاٹ ،انسپکٹر عارف سجاد کا ملتان ایئرپورٹ سے جوائنٹ چیک پوسٹ شاہ والی،انسپکٹر ارسلان میرانی کا ملتان ایئرپورٹ سے جوائنٹ چیک پوسٹ ٹریمان، انسپکٹر محمد رؤف کا ملتان ایئرپورٹ سے جوائنٹ چیک پوسٹ تونسہ، انسپکٹر راؤ محمد طارق کا ملتان ایئر پورٹ سے رمضان چوک راجن پور اور انسپکٹر افتخاراحمد کا اے ایف یو ملتان سے ڈیرہ غازی خان تبادلہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :