سرگودھا، ماحول دوست اقدامات نہ کرنے پر2 بھٹے سربمہر

بدھ 24 اپریل 2024 18:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول انجینئر علی رضا نے تحصیل شاہ پور میں ماحول دوست اقدامات نہ کرنے پر 2 بھٹوں کو سر بمہر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ دائریکٹر نے ماحول دوست اقدامات نہ کرنے پر 2 بھٹوں مہر ابوبکر کیجھاوری برکس کمپنی، شاہ پور سٹی اور محمد اشرف کے الجلال برکس کمپنی، چکڑالہ تحصیل شاہ پور کو سر بمہر کر کے ایک ہفتے میں ماحول دوست اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر ایف آئی آر درج کروا دی جائے گی۔مزید بھٹوں پہ پودے لگائے جائیں اور راستوں پہ پانی کاچھڑکاؤ کر کے فضائی آلودگی کم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :