ڈپٹی کمشنرسیدحسن کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 19:19

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرسیدحسن کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا،ڈی ڈی ایچ اوز،ڈاکٹرخالدمحمود،فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرراحت جاویدخاں، ڈائریکٹرایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق کے علاوہ فشریز ،ایجوکیشن، پاپولیشن، سپورٹس، ریسکیو 1122،لائیوسٹاک،زراعت،میونسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر نے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414 انڈورٹیموں اور74 آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے ہاوسز چیک کئےگئے جبکہ1622 ہاٹ سپاٹ سوفیصدچیک کیے گئے ۔سی ای او ہیلتھ نے بتایاکہ ڈینگی ایس او پیزی خلاف ورزی پرٹائرشاپس،ہوٹلزاورکباڑخانہ جات ودیگر افرادکو نوٹسزجاری کیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :