ہرنائی،کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق

بدھ 24 اپریل 2024 19:51

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ریسکو حکام نے بتایا کہ کان کنوں کی لاشیں ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال لیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت باری اور لالی کے ناموں سے ہوئی ہیں، دونوں متوفیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے۔

متعلقہ عنوان :