ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوٹھ حاجی اللہ ڈنہ چنہ کا دورہ

نئی داخل ہونے والی طالبات میں اسکول بیگز اور تدریسی میٹریل تقسیم کئے

بدھ 24 اپریل 2024 20:21

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد انورجمالی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گوٹھ حاجی اللہ ڈنہ چنہ کا دورہ، نئی داخل ہونے والی طالبات میں اسکول بیگز اور تدریسی میٹریل تقسیم کیا.اسکول کے لئے سولر پلیٹس اور پنکھے دینے کا اعلان.تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) لسبیلہ سید یاسین اختر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد انورجمالی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گوٹھ حاجی اللہ ڈنہ چنہ اوتھل کا دورہ کیا. کلاسز کا معائنہ کیا اور ESP (یونیسیف)لسبیلہ کی جانب سے اسکول میں نئی داخل ہونے والی طالبات میں اسکول بیگز اورتدریسی میٹریل تقسیم کیا. جبک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین اختر نے اسکول کے لئے فوری طور پر سولر پلیٹس اور پنکھے دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے اسکول میں پینے کے پانی اوراسکول کی چاردیواری کے مسائل بھی حل کرانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی جس پر علاقہ مکینوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر کا شکریہ ادا کیا.اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) لسبیلہ حاجی نویداحمد ہاشمی, ڈسٹرکٹ ٹریننگ مینجر سی پی ڈی لسبیلہ منیراحمد بلوچ, اطہر قریشی, علاقہ معززین حاجی اللہ ڈنہ چنہ,جنرل کونسلر M.Cاوتھل حضوربخش چنہ,محمد ہارون چنہ، عبدالواحد چنہ، محمد رفیق چنہ،عبدالزاہد چنہ و دیگر بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :