سال 2023-2024 کی دوسری ششماہی کے لئے گزارہ الاونس گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ،ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر

بدھ 24 اپریل 2024 20:23

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایڈ منسٹریٹر ضلعی زکوة و عشر کمیٹی ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے سال 2023-2024 کی دوسری ششماہی کے لئے گزارہ الائونس کی گرانٹ کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رضوان منظور نے بتایا کہ گزارہ الاؤنس کی مد میں 3655 رجسٹر مستحقين (جنرل )بحساب 9000 فی کس مبلغ 32895000 روپے، گزارہ الا وانس (نابینا) کی مد میں 176 رجسٹر مستحقین بحساب 12000 فی کس مبلغ 2112000 روپے، نیز سالانہ بنیاد پر 07 سرکاری تعلیمی ادارہ جات کے 340 طلباء و طالبات کے لئے 2772000 روپے تعلیمی وظائف (جنرل) اور 105 جسٹر دینی مدارسہ کے سالانہ بنیاد پر 262 طلباء و طالبات کے لئے 2772000 روپے تعلیمی وظائف (دینی) کا اجرا کر دیا ہے۔

مجموعی طور پر 4433مستحقین افراد کے لئے مبلغ 40551000 روپے کے زکوۃ فنڈ کا اجرا کیا ہے، رقم جلد مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائے گی۔\378