بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بدھ 24 اپریل 2024 20:34

بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) اداکارہ حنا رضوی نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بریانی نہیں کہ ہر کوئی ان سے خوش ہوجائے یا ہر کسی کو وہ پسند آئیں۔حنا رضوی چند دن قبل ہی سوشل میڈیا انفلوئنسرعمار احمد خان سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض افراد نے ان کی جسامت پر تنقید کی تو کچھ صارفین نے انہیں زائد العمری میں شادی کرنے کے طعنے دیے۔

(جاری ہے)

حنا رضوی نے ایک ٹی وی شو میں اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی اور ان پر تنقید کرنے والے چند ہی لوگ ہیں، جنہوں نے جعلی اکاونٹس بناکر ان پر تنقید کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اگر بعض لوگوں کو وہ پسند نہیں تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں، اگر وہ کسی کو اچھی نہیں لگتیں تو وہ اس میں کچھ نہیں کر سکتیں۔حنا رضوی کا کہنا تھا کہ وہ بریانی نہیں ہے کہ وہ کسی کو اچھی لگیں یا ہر کسی کو خوش رکھ سکیں۔اداکارہ کی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بہادری اور شخصیت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :