گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتاری کا خدشہ ، شیرافضل مروت نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیاہے اور قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکردی ہے جس میں متعلقہ فریقین کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گزار کو اپنی پارٹی کے لیے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے ،درخواست گزار کا مقدمہ میں کوئی خاص کردار نہیں بتایا گیا،عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :