لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی

بدھ 24 اپریل 2024 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ۔204 ویں روز مزید4.48 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق مہم کی204 ویں روز 104 نادہندگان سے 4.48 ملین روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 15 نادہندگان سے 0.61 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سے 1.58 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 18نادہندگان سے 0.43ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی13نادہندگان سے 0.30ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی18نادہندگان سے 0.39ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 7 نادہندگان سے 0.19 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 16 نادہندگان سے 0.36 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 4 نادہندگان سے 0.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 204 روز سے جاری مہم کے دوران 100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :