راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار

بدھ 24 اپریل 2024 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر سید علی عرفان رضوی کی سربراہی میں شعبہ انفورسمنٹ نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 4 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

آر سی بی ترجمان کے مطابق مصریال روڈ،پپلزکالونی،ٹینچ بھاٹہ،رینج روڈ،چونگی نمبر 22اور صدر کے بازاروں میں تجاوزات سے نہ صرف سارا دن ٹریفک جام رہتا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

تاجروں کے عدم تعاون کی وجہ سے کینٹ کے بازاروں سے تجاوزات کو ختم کرنے میں آر سی بی عملہ کو دشواری پیش آتی ہے تاہم شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد کینٹ کے تمام بازاروں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :