متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے

تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا،وزیر قانون کا ایوان زیریں میں بیان

بدھ 24 اپریل 2024 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے جب تک تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لیے متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی ان بورڈ لینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا رکن اسمبلی شذرہ منصب علی نے ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بہت اہم نوعیت کا معاملہ ہے چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں آور اداروں نے گھیری ہوئی ہے جب تک تفصیلی آپریشن نہیں ہوگا تو یہ راتوں رات مسئلہ حل نہیں ہوگا ایک بڑے جامع منصوبے کی ضرورت ہییہ سنجیدہ مسئلہ ہے مقامی ایم پی اے ایم این ایز کو بھی آن بورڈ کیا جائے گاصرف طاقت کے استعمال سے یہ ممکن نہیں ڈائیلاگ کی بھی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :