کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس مکمل فنکشنل کرنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 22:37

ٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔چیف آفیسر نے کمشنر کو تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اور سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کے حوالے سے بریفنگ لی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6176 سٹریٹ لائٹس میں سے 1985کی جیو ٹیگنگ ہوچکی ہے۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ہفتہ والے دن آئندہ اجلاس میں تفویض کردہ اہداف کی تکمیل یقینی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کمشنر سلوت سعید کے احکامات پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔ دکانوں وپلازوں کے باہر قائم تھڑوں اور شیڈز کو مسمار کیا گیا۔چیف آفیسر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے ۔انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں بصورت دیگر سخت ترین ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔