ملکہ کوہسار مری کی سیاحتی اہمیت قیمتی،نایاب جنگلات اورقدرتی ماحول سے ہے جس کوبرقراررکھنا ضروری ہے،سٹیشن کمانڈرمری ذاکر اللہ خان

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ملکہ کوہسار مری وطن پاک کااہم ترین سیاحتی مقام ہے اس کی سیاحتی اہمیت قیمتی،نایاب جنگلات اورقدرتی ماحول سے ہے جس کوبرقراررکھنا انتہائی ضروری ہے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اپنے والدین کے نام صدقہ جاریہ سمجھ کر پودے لگاکر ملک کوسرسبزاورماحول کوخوشگوار بنانے میں ہرمحب وطن پاکستانی اپنا کرداراداکرے، شجرکاری مہم کو کامیاب کرکے ہی ہم گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرسکتے ہیں درخت لگاکر انکی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات مہمانان خصوصی کااظہار سٹیشن کمانڈرمری ذاکر اللہ خان اورچیف ایگزیکٹوآفیسر کینٹ بورڈمری محمد عبداللہ نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر طلباء،طالبات اور دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دیگر پودوں کیساتھ ساتھ عوام پھلدارپودے لازمی لگائیں تاکہ ثواب کاثواب اورمالی فائدہ بھی مل سکے۔ انہوں نے تمام دیگر محکموں کو بھی دیگر پودوں کے علاوہ پھلدار پودے لگانے کوترجیح دینی چاہیے، کینٹ فارسٹ مری ہلز کی طرف سے شجر کاری مہم کی تقریب کااہتمام کیاگیا تھا جس میں کینٹ بورڈ پبلک سکول کی طالبات ومحکموں کے ملازمین نے بھی درخت لگا ئے۔\378

متعلقہ عنوان :