ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے ایم سی ہائی سکول کا اچانک دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے ایم سی ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فہرستوں کے مطابق تعینات عملہ کی حاضری و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے طالبات کی رولنمبر سلپس اور پیپر شیٹس کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کسی بھی امتحانی مرکز میں پرائیویٹ افراد کا داخلہ ممنوع ہے ، تمام امتحانی مراکز پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام امتحانی مراکز پر بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔\378