Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 8 مئی تک توسیع

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 8 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کے بعد تاحال کوئی جج تعینات نہ ہو سکا جس کے باعث مذکورہ عدالت میں زیر سماعت مقدمات التواء کا شکار ہو رہے ہیں ۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے سماعت 8 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات