ممبر وزیر اعظم معائنہ وعملد رآمد کمیشن سید محسن علی گیلانی کی سربراہی میں معائنہ وُعملدرآمد کمیشن کی ٹیم کا سی ایم ایچ فلائی اوور مظفرآباد کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین وزیرا عظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن کی ہدایت پر سینئر ممبر وزیر اعظم معائنہ وعملد رآمد کمیشن سید محسن علی گیلانی کی سربراہی میں معائنہ وعملدرآمد کمیشن کی ٹیم نے سی ایم ایچ فلائی اوور مظفرآباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنہ وعملدرآمد کمیشن کی ٹیم میں ڈائریکٹر معائنہ کمیشن مقصود علی طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر معائنہ کمیشن طاہر الطاف خان شامل تھے۔ محکمہ شاہرات کے آفیسران نے معائنہ کمیشن کی ٹیم کو پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ معائنہ کمیشن نے پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے اور ٹائم لائن کو سختی سے فالو کرنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :