;ویٹرنری یونیورسٹی نے منہ کھر کے تدارک کے لیئے مو ثر ویکسین کے انتخاب سے متعلقہ ایپی ڈیمالو جیکل اپ ڈیٹس کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد راوی کیمپس میں کیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

Uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں گذ شتہ روز ویٹس کیئر کلب نے منہ کھر بیماری کے تدارک کے لیئے مو ثر ویکسین کے انتخاب سے متعلقہ ایپی ڈیمالو جیکل اپ ڈیٹس کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جس میں IMETA ریجن کے ٹیکنیکل و مارکیٹنگ مینیجر ڈاکٹر محمد النہر وے نے بطور مہمان سپیکر شر کت کی اور فیکلٹی ممبران و طلبہ کو معلو ما تی لیکچر دیا جس میں منہ کھر بیما ری کے پھیلا ئو، اسباب، تدارک کے لیئے مو ثر ویکسین کا انتخاب ، ویکسین کی ناکامی اور ایپی ڈیمالو جیکل اپ ڈیٹس سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

مینجنگ ڈائریکٹر سعادت انٹر نیشنل ڈاکٹر غلام محبوب نے طلبہ کو بتا یا کہ بہتر ین مستقبل کے لیئے وہ کن خطوط پر عمل پیرا ہو کر اپنی فیلڈ میں ماہر ہو سکتے ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف اینیمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی ، پروفیسر ڈاکٹر حسن سلیم سمیت طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :