{پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس میں محفل موسیقی

ج*محفل موسیقی میوزک لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

1لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) دوبئی کے میوزیکل گروپ پی ایم جی کے زیر اہتمام ملک کے مایہ ناز موسیقاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لاہور کے پنجابی کمپلیکس میں محفل وڈیقی کا انعقاد کیا گیا پی ایم جی اس سے پہلے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے پنجابی کمپلیکس میں مرحوم استاد تصدق علی خان ریڈیو پروڈیوسر مرحوم استاد سجاد علی خان اور مرحوم استاد برکت علی خان کی فنی خدمات کو سراہا گیا اس محفل کو کامیاب بنانے کا سہرا چیف آرگنائزر نزاکت علی خان کے سر تھا کمپئرنگ کے فرائض سینئر صحافی ڈاکٹر ندیم بھٹی نے سر انجام دئیے فنکاران میں انور رفیع سجاد علی سادات علی خان سروت علی خان اور سنگر کرن خان وغیرہ شامل تھے مہمان خصوصی سلیم بزمی استد جمی خان اور ندیم پہلوان نے لیجنڈز کو ٹریبیوٹ کے لئے منعقدہ اس پروگرام کو ںہت سراہااور مستقبل میں ایسے پروگراموں کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :