رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں حقیقی کامیابی مل سکتی ہے،بلال قادری

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نوجوان مذہبی سکالر علامہ بلال احمد قادری نے کہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں حقیقی کامیابی مل سکتی ہے، طہارت و پاکیزگی مسلمانوں کا وہ خاص وصف ہے جو انہیں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب لے آتا ہے اور دنیا ومافیہا کے مصائب و آلام سے نجات کا زینہ بن جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع درس قرآن میں علماء کرام، اساتذہ، نمازی حضرات، اہل محلہ اور نوجوان طلباء شریک ہوتے ہیں، اس درس قرآن میں قرآن کریم کی ترتیب وار تفسیر عام فہم انداز سے بیان کی جاتی ہے اور مختلف فقہی مسائل پر بھی گفتگو کی جاتی ہے جس سے نوجوان طلباء کو فہم دین میں رہنمائی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منعقددہ درس قرآن میں مدرس نے طہارت و پاکیزگی کے عنوان پر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں تو دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی ہمیں رب تعالیٰ کا قرب حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طہارت کاایک پہلو اپنا دل صاف کرنا ، اپنے قول و فعل کے تضاد کو ختم کرنا ، ناپ تول میں کمی ،جھوٹ، چغلی، غیبت جیسے قبیح امور کو ترک کرکے خلق خدا کے لیے سکون کا باعث بننا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :