خیبرپختونخوا میں میٹرک کے ہونے والے امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری

ڈی آئی خان،بنوں اور مالاکنڈ تعلیمی بورڈز سے پیپرز آوٹ ہونے لگے

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں میٹرک کے ہونے والے امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی آئی خان،بنوں اور مالاکنڈ تعلیمی بورڈز سے پیپرز آوٹ ہونے لگے۔خیبرپختونخوا میں میٹرک کے ہونے والے امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر تعلیمی بورڈز میں پیپر شروع ہونے سے قبل پیپر آوٹ ہونے کا تسلسل بھی جاری ہے ۔

ڈی آئی خان،بنوں اور مالاکنڈ تعلیمی بورڈز سے پیپرز آوٹ ہونے لگے۔۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ اور مالاکنڈ کے زیر انتظام آج ہونے والے مطالعہ قرآن کے پرچے لیک ہو گئے۔ پیپرز آوٹ ہونے پر وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کا نوٹس بھی کیسی کام کا نہ رہا۔ کمشنر مالاکنڈ ڈویڑن انکوائری افسر مقرر ہونے کے بعد بھی پیپرز آوٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ 20 ،22، 23 پیپر آوٹ ہونے کے بعد آج 24 اپریل کا پیپر آوٹ ہو گیا۔ پرچہ آوٹ ہونے کے معاملہ پر محکمہ تعلیم مکمل خاموش ہے۔ میٹرک امتحانات کے لیے بنایا گیا کوآرڈینیشن انفارمیشن ڈیسک بھی غیر فعال ہے ۔ ایبٹ آباد بورڈ کے انگلش پیپر میں غلطیاں سامنے آئیں تھیں ۔ آوٹ ہونے والے پرچہ ابھی تک کینسل نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :