ڑ*ٹائر جلاکر ایندھن بنانیوالی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، متعدد مسماراورسیل

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

bلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹائر جلاکر ایندھن بنانیوالی فیکٹریوں (پائیرو لیسس پلانٹ) کیخلاف آپریشن، متعدد مسماراورسیل کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کی ہدایات پرگذشتہ روز روڈا نے اپنی حدود میں محکمہ ماحولیات اور دیگر انتظامی افسروں کیساتھ مل کر ٹائر جلاکر ایندھن بنانیوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی5پائیرو لیسس پلانٹ کو مکمل تباہ کر دیا جبکہ ایک ایندھن بنانیوالے کارخانہ کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹراعجازاحمد، ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد کی سربراہی میں ہونیوالے آپریشن میں نادیہ طاہر، مہر شمشاد احمد،جازب وٹو،وقاص احمد،نگارسلطان اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران آپریشن روڈا ٹیم کی طرف سے فیکٹری مالکان کوخبردار کیا کہ اگرکسی نے روڈا کی حدود میں ایسے جان لیوا پلانٹ دوبارہ لگانے کی کوشش کی تواس کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے پائیرو لیسس پلانٹ کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیاکہ راوی شہر میں ہم ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :