پشاور ، وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سےپراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد کی سربراہی پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی کابینہ کررہی تھی۔ اس موقع پر وزیر صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد نبی آفریدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی، ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر فضل و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر صحت نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے ڈاکٹرز اور حکومت کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہر طرح کی آفات میں ڈاکٹرز سمیت پورے طبی عملے نے جان پر کھیل کر قوم کی خدمت سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سے جُڑے ملازمین کے مسائل کے بروقت حل اور شنوائی کیلئے انہوں نے ڈاکٹرز کمیونٹی سے ڈاکٹر محمد نبی جان آفریدی کو فوکل پرسن بھی تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت کو جاری کاوشوں اور اصلاحات کے نفاذ پرصوبائی حکومت کو اپنا موقف پیش کیا۔ وفد نے عبوری حکومت کے دوران ایم ٹی ائیز میں سیاسی تعیناتیوں کو واپس کرنے، دور دراز علاقوں میں بائیومیٹرک اٹینڈنس سے متعلق مسائل اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے رہائش گاہوں کو غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے سمیت دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے ہیلتھ سسٹم میں موجود کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں سسٹم سے باہرکرنے اور ہیلتھ کئیر کمیشن کو فعال بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :