وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات

بدھ 24 اپریل 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے چیئرمین انصاف پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن حبیب اللہ اور صدر احتشام آفریدی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ انصاف پیرامیڈیکس کے دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری نعمت شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری گل محمد صافی، و دیگر شامل تھے۔ انصاف پیرامیڈیکس کی جانب سے وزیر صحت کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد کی سابقہ قبائلی اضلاع کے پیرامیڈیکس کی اپ گریڈیشن کی درخواست کی پر ڈائریکٹر ایچ آر نے کہا کہ اپ گریڈیشن پر کام شروع کرنے کے لئے پروپوزل جمع کرایا جائے گا ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ گاوی پروجیکٹ کے تحت مستقل ہونے والے 215 پیرامیڈیکس کی کوالیفیکیشن اور گریڈ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے، چار پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹس میں ڈگری پروگرام شروع ہونا چاہئے۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا جائے۔ وزیر صحت نے ان تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد نبی جان آفریدی کو ٹاسک دیدیا۔

متعلقہ عنوان :