غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا،گریڈ 20 کے افسران کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔چیف انجینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ہر سرکل میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹیوں کو 15 روز میں رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں، اووربلنگ کرنے والوں کا تعین کرکے رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کب سے کتنی اووربلنگ ہوئی، کس نے کروائی، ان سب چیزوں کی انکوائری کی جائے گی جبکہ اووربلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے کریک ڈائون کے بعد لیسکو نے بھی انکوائری شروع کردی۔دوسری جانب وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :