انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی چمن محمد حنیفیا نے لیویزکے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ،روٹی کی وزن اور ریٹ چیک کی

بدھ 24 اپریل 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرچمن کیپٹن(ر) راجہ اطہرعباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مجیب الرحمن بلوچ، تحصیلدار صدر عبدالرازق میانی نے پرائس کنٹرول کمیٹی انچارج محمدحنیفیا اور لیویز کے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہِ کیا۔ دورے کے دوران روٹی کاوزن اور ریٹ چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکم وزن ہونے پر 2 تندور مالکان کو گرفتار کرلیا گیا اس موقع پر تمام تندور مالکان کو سختی سے وارننگ دی کہ وزن 225 اور 450 گرام سے کم کے شکایت ملنے پر متعلقہ نانبائیوں کے خلاف سخت قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامے پر خرید وفروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی زائد المعیاد اور وزن کم ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔