منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ

جمعرات 25 اپریل 2024 10:10

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او امجد علی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہاکہ ڈی پی سیالکوٹ کی ہدایات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں24اپریل بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کہ جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :